ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نےجعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بخار، جسم درد، امراض نسواں، انزائٹی کی جعلی ادویات پکڑلیں۔
ڈریپ (drap) کا کہنا ہے کہ ڈرگ کنٹرول حکام نے جعلی ادویات کے خلاف کارروائیاں کیں، ملک کی مختلف میڈیسن مارکیٹس سے جعلی ادویات کے تین بیچز پکڑے گئے ہیں۔
ڈریپ نے ریپڈ الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق ڈرگ ٹیسٹنگ لیب نے تین ادویات کے سیمپلز جعلی قرار دیئے ہیں، لیب ٹیسٹ میں جعلی ادویات کے سیمپلز میں سالٹ کی تصدیق نہیں ہوئی ہے، ادویات ڈرگ ایکٹ 1976 سیکشن 3 کے تحت جعلی قرار پائی ہیں۔
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ جعلی ادویات کے لیبلز پر مقامی فارما کمپنیز کے ایڈریس درج ہیں، جعلی ادویات کے لیبلز پر کراچی، لاہور، قصور کی کمپنیز کے پتے درج ہیں۔
پنجاب کی مارکیٹوں سے انزائٹی کے علاج کا جعلی انجکشن پکڑا گیا ہے، انزائٹی کے علاج کا انجکشن ڈیزیلیو 2 ایم ایل کا بیچ DZ44 جعلی ہے۔
امراض نسواں کی گولی ایفاسٹون ٹیبلٹ کا بیچ 41160، بخار، جسم درد کے سیرپ پیراکیئر سیرپ کا بیچ پی ای 042 جعلی ہے، جعلی ادویات غیر قانونی طور تیار ہوئیں اور مارکیٹ میں سپلائی کی گئی ہیں، ادویات کے سیمپلز میں خام مال کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
بابراعظم کی دبئی میں قومی اسکواڈ جوائن کرنے کی زیرگردش خبروں کا ڈراپ سین
ڈریپ کا کہنا ہے کہ جعلی ادویات کی افادیت غیر واضح اور استعمال جان لیوا ہو سکتا ہے، شہری مارکیٹ میں دستیاب جعلی ادویات بارے فوری اطلاع دیں۔
