دبئی: ایشیا کپ میں پاک بھارت سپرفور مرحلے کے میچ میں قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے۔
ایشیا کپ سپرفور مرحلے کا دوسرا میچ آج پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔
پاکستانی ٹیم نے آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ساتھ حسین طلعت کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ حسن نواز کو ڈراپ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی اور حارث رؤف اسکواڈ میں شامل ہیں۔ جبکہ مسٹری اسپنر ابرار احمد کی معاونت محمد نواز اور صائم ایوب کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق بھارت کے خلاف پاکستان کے یہ 11 کھلاڑی میدان میں اتریں گے۔
قومی ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، فہیم اشرف، سلمان علی آغا، محمد نواز، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: بھارتی کپتان کا ٹورنامنٹ جینے کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی گزشتہ روز دبئی پہنچے اور پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی تھی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ صرف کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے گیا تھا۔ کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملاقات اچھی رہی۔
