دبئی: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم مینجمنٹ نے اہم بیٹھک کے دوران پلیئنگ الیون پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم مینجمنٹ نے اہم بیٹھک کے دوران متوقع پلیئنگ الیون پر تبادلہ خیال کیا۔ بھارت کے خلاف میچ میں آل راؤنڈر حسین طلعت کو شامل کرنے کا امکان ہے۔
روایتی حریف کے خلاف میچ میں حسن نواز کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔ اور حسن نواز نے گزشتہ روز ٹریننگ سیشن میں بیٹنگ بھی نہیں کی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف 2 اسپیشلٹ فاسٹ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اتر سکتی ہے۔ جبکہ قومی کرکٹ ٹیم میں شاہین آفریدی کے ساتھ حارث رؤف کو برقرار رکھنے پر تبادلہ کیا گیا۔
قومی ٹیم مینجمنٹ نے صائم ایوب پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اور صائم ایوب کو بھارت کے خلاف میچ میں برقرار رکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025: وسیم اکرم کا شاہین شاہ آفریدی کو میچ سے قبل اہم مشورہ
قومی کرکٹ ٹیم میں خوشدل شاہ کی جگہ فہیم اشرف کو کھلانے پر بھی غور کیا گیا۔
