پاکستان کے سابق اسپنر سعید اجمل نے بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی حالیہ شکست پر سخت ردعمل دیا ہے۔ ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس انداز میں میچ جیتنا ممکن ہی نہیں دکھائی دیتا۔
سعید اجمل نے کہا کہ “پاکستان کی شکست دیکھ کر افسوس ہوا، جس طرح ہم کھیلے ہیں اس میں کوئی سمت نظر نہیں آئی۔ بھارت کے خلاف ہار یقینی طور پر دل توڑنے والی تھی۔” انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم میں تسلسل اور منصوبہ بندی کی کمی صاف جھلک رہی ہے۔
انہوں نے موجودہ اسکواڈ کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی کمی بہت محسوس ہو رہی ہے۔
بھارتی ٹیم کو پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ کرنے سے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے روکا،بھارتی میڈیا
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس دنیا کے مختلف میدانوں میں جیتنے کی صلاحیت موجود ہے، لیکن اس وقت جس طرح ٹیم کو توڑ کر نئے سرے سے بنایا گیا ہے، اس سے مجموعی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا اگر آپ بار بار ٹیم توڑ کر نئی تشکیل دیں گے تو کبھی بھی ایک مضبوط کمبی نیشن نہیں بن سکے گا۔
