دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوران کپتان سمیت بھارتی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہ کر کےسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اُڑائیں۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو سے اس حوالے سے پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ یہ اس لیے کیا گیا تاکہ پاکستان کو واضح پیغام جائے اور وہ پہلگام پر دہشتگرد حملے کو ذہن میں رکھیں تاہم آئیڈیا ان کا نہیں تھا۔
View this post on Instagram
این ڈی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ یہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کو پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ ملانے سے منع کیا تھا۔
این ڈی ٹی وی نے ٹیلی کام ایشیا سپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق، گمبھیر نے مبینہ طور پر بھارتی کھلاڑیوں کو پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ مصافحہ نہ کرنے کا مشورہ دیا اور ان سے یہ بھی کہا کہ وہ حریفوں کے ساتھ کوئی زبانی جملہ بازی نہ کریں۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت میچ کے ریفری کے خلاف آئی سی سی میں باقاعدہ شکایت درج کرا دی ہے۔
پاکستان اور بھارت کا اگلا مقابلہ کب؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ میچ ریفری نے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق اور ایم سی سی قوانین کی خلاف ورزی کی۔انہوں نے ایشیا کپ سے میچ ریفری کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پی سی بی نے واضح کردیا ہے کہ میچ ریفری تبدیل نہ ہوا تو پاکستان ایشیا کپ کے مزید میچ نہیں کھیلے گا،
