ایشیا کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر قومی ٹیم کے شائقین کو رضوان اور بابر کی یاد ستانے لگی۔
بھارت کے خلاف پاکستان کے اہم بیٹرز ناکام رہے اور پاکستان بڑا اسکور دینے میں ناکام رہا، شاہین آفریدی کی 33 رنز کی جارحانہ اننگز نے عزت رکھ لی۔
شاہین آفریدی کی تیز اننگز پر پاکستان بھارت کو 128 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوا لیکن یہ ہدف بھارتی ٹیم کے لئے نہایت آسان ثابت ہوا اور بھارت نے 15.5 اوورز میں پاکستان کو شکست دے دی۔
بابر رضوان کے بغیر پاکستان کی ماڈرن کرکٹ سامنے ہے اور کھیلو بابر کے بغیر انٹرنیشنل کرکٹ شاباش #PakVsIndia
— Saad Maqsood سعـــــد مقصـــــــــود 🍁 (@SaadMaqsud) September 14, 2025
اس موقع شائقین کرکٹ کو رضوان اور بابر اعظم کی یاد ستانے لگی، قومی کرکٹ ٹیم کے شائقین نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اچھا تو بابراعظم ہی تھے۔
سعد مقصود نامی صارف نے کہا کہ بابراعظم اور محمد رضوان کے بغیر پاکستان کی ماڈرن کرکٹ سامنے اور کھیلو بابر کے بغیر انٹرنیشنل کرکٹ شاباش۔
ایک صارف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فینز کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا قومی کھیل ویسے بھی تو رافیل گرانا ہے۔ سوشل میڈیا پر شائقین نے بھارتیوں کو رواں سال مئی کے مہینے میں پاک فوج کے ہاتھوں عبرتناک شکست اور 0-6 یاد دلادی۔
Ap logon ko ek bar phir se bata du k asal jang to hum he jeetay the
— Marium (@_miumm) September 14, 2025
ایک صارف نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ”میچ جیتے یا ہاریں، جنگ تو ہم جیتے ہیں۔“ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کو ایک بار پھر سے بتادوں کہ اصل جنگ تو ہم ہی جیتے ہیں، ایک صارف کا کہنا تھا کہ میچ ہار گئے تو کیا ہوا جنگ تو ہم جیتے ہیں نا۔
ایشیا کپ ، پاکستان نے ڈاٹ بالز کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا
مظہر ارشد نامی صارف نے لکھا کہ صاحبزادہ فرحان وہ پہلے پاکستانی بیٹر ہیں جنہوں نے جسپریت بمرا کو انٹرنیشنل کرکٹ میں چھکا مارا ہے۔ یہ 400 گیندوں کے بعد ہوا ہے۔ بابراعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے صارف میاں عمر نے لکھا کہ بابر اعظم کے بغیر ٹیم کی پرفارمنس۔