دبئی میں پاک بھارت میچ جاری ہے دوسری جانب بھارت کے شہر وارانسی میں گنگا کے راجندر پرساد گھاٹ پر خصوصی پوجا اور دعائیں کی گئیں،بھارتی عوام نے ٹیم انڈیا کی کامیابی کے لیے دیوی دیوتاؤں سے دعا مانگی۔
Prayers in Kashi for India’s victory in today’s #INDvsPAK match🤡
~ There’s still time, we shouldn’t play. Permission shouldn’t have been given in the first place by the Sports Ministry, & BCCIHow can we forget Pahalgam? Brave sacrifices? Shame👎🏼pic.twitter.com/QTSZYNhUsp
— The Analyzer (News Updates🗞️) (@Indian_Analyzer) September 14, 2025
گنگا کے کنارے بھارتی شائقین کرکٹ نے ’’ہر ہر مہادیو‘‘ اور ’’بھارت ماتا کی جے‘‘ کے نعرے لگائے اور گنگا آرتی ادا کی، دریائے گنگا میں کھڑے ہو کر دعائیں کیں اور ہاتھوں میں بھارتی کھلاڑیوں کی تصاویر اور قومی پرچم اٹھائے رکھا۔
کئی لوگوں نے بھگوان ہنومان کی مورتی کے آگے بھی دعا کی کہ انڈیا کو میچ میں طاقت اور فتح حاصل ہو۔
پاک بھارت ٹاکرا،کرس گیل نے کیا کہا؟
واضح رہے یہ میچ ایسے وقت میں کھیلا جا رہا ہے جب محض 5 ماہ قبل 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج کو پہنچی۔اس پس منظر میں دونوں روایتی حریفوں کے درمیان میچ اور بھی زیادہ سنسنی خیز ہونے کا امکان ہے۔
#WATCH लखनऊ, उत्तर प्रदेश: एशिया कप 2025 में आज भारत बनाम पाकिस्तान मैच से पहले टीम इंडिया की जीत के लिए हवन और पूजा की गई। pic.twitter.com/FiGPZvXS7h
— ANI_HindiNews (@AHindinews) September 14, 2025
