پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم اور ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاک بھارت میچ میں قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
قومی ویمنز کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستان مینز ٹیم کے لیے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم پرامید ہیں کہ پاکستان ٹیم ٹرائی نیشن سیریز کی طرح ایشیا کپ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔ پاکستان اور بھارت کا بڑا میچ ہے جس کا انتظار پوری دنیا کو ہے۔ اور ہمیں بھی اس کا شدت سے انتظار ہے۔ پاکستان ٹیم کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔
محمد وسیم نے کہا کہ پاکستان نے سہ فریقی سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ اور اب تک اچھی کرکٹ کھیلتے آ رہے ہیں۔ امید ہے کہ بھارت کے خلاف بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور میچ جیتیں گے۔
جنوبی افریقہ ویمنز کے خلاف سیریز کی تیاریوں میں مصروف قومی ویمنز ٹیم نے مینز ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عالیہ ریاض نے کہا کہ اچھا کھیلیں اور ملک کا نام روشن کریں۔
ایمان فاطمہ اور نتالیہ پرویز نے کہا کہ ہماری نیک خواہشات اور دعائیں پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں۔، قومی کھلاڑی اچھا کھیلیں اور جیتیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ کے بعد پہلی بار آمنا سامنا، کئی کھلاڑی پہلی بار روایتی حریف کا سامنا کریں گے
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج اتوار کو ہو گا۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم نے ایشیا کپ کا آغاز 12 ستمبر کو عمان کے خلاف شاندار 93 رنز کی فتح کے ساتھ کیا تھا۔
