وزیراعلیٰ پنجاب نے پرائیویٹ کشتی مالکان کی جانب سے سیلاب متاثرین کا مالی استحصال کرنے کا نوٹس لے لیا،اب پرائیویٹ کشتیوں کو ادائیگی حکومت کرے گی،کمشنر ملتان اور ڈی سی کو نجی بوٹس کو ادائیگی کا حکم دے دیا گیا۔
مریم نواز نے سیلاب متاثرین کو لوٹنے والے کشتی مالکان کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ جلال پور پیر والا میں نجی کشتیاں سرکاری نگرانی میں چلائی جائیں۔سیلاب کی آڑ میں موقع کا فائدہ اٹھانے اور عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جلال پورپیروالا میں سیلاب متاثرہ علاقوں کادورہ کیا، انہوں نے ریسکیو اورریلیف کارروائیوں کاجائزہ لیا،سیلاب متاثرین سے بات چیت کی ،مسائل دریافت کیے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ریسکیواور ریلیف سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے سیلاب متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم کئے گئے ۔
انہوں نے ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائےجائیں،سیلاب متاثرین کو تمام ممکن سہولیات فراہم کی جائیں،جن لوگوں کے گھر اور مویشیوں کانقصان ہوا اس کاازالہ کریں گے۔
پاکستان میں کرپٹوکرنسی غیر قانونی نہیں ، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک
متاثرین کو تیار کھانا اور طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں،پانی کی مکمل نکاسی تک انتظامیہ فیلڈ میں موجود رہے گی،مریم اورنگزیب سیلاب متاثرین کے درمیاں موجود ہوں گی۔
مریم اورنگزیب خود تمام تر ریسکیو سرگرمیوں کی نگرانی کریں گی،تمام سیلاب متاثرین کو کھانا،رہائش اور پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔