کھٹمنڈو: نیپال کے آرمی چیف نے قوم سے خطاب میں مظاہرین کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیپال میں بدعنوانی اور سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ جبکہ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں کرفیو برقرار ہے۔
نیپالی آرمی کا کھٹمنڈو سمیت دیگر شہروں میں مسلسل گشت جاری ہے۔ اور پولیس نے 25 افراد کو حراست میں لے لیا۔
آرمی چیف اشوک راج نے قوم سے ویڈیو خطاب کے دوران مظاہرین کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔ جس کے بعد مظاہرین اور حکام کے درمیان مذاکرات کی تیاریاں جاری ہے۔
واضح رہے کہ مظاہرین کی جانب سے بدعنوانی اور سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے سپریم کورٹ، پارلیمنٹ، وزیر اعظم اور وزراکے گھر نذر آتش کر دیئے۔ نیپال کے وزیر اعظم اور وزرا استعفیٰ دے کر ملک سے فرار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: حماس کو نشانہ بنانا قابل فخر ، قطر کو حملے سے آگاہ کیا تھا ، وائٹ ہائوس
گزشتہ چند روز سے جاری احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں سے 19 شہری ہلاک، 300 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
