دبئی: ایشیا کپ 2025 میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے کپتانوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ ٹرافی کی رونمائی کی۔ ایشا کپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے تمام کپتان تقریب میں شریک تھے۔
اس موقع پر ایشیا کپ 2025 میں شریک ٹیموں کے کپتانوں نے پریس کانفرنس کی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ گزشتہ 4 ماہ سے اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ پاکستانی ٹیم اچھا پرفارم کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب کھلاڑی ایشیا کپ کے لیے پرجوش ہیں اور بہت سے کھلاڑیوں کے لیے یہ پہلا بڑا ٹورنامنٹ ہو گا۔ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی چیلنج کے لیے تیار ہیں۔ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کنڈیشنز سے اچھی طرح واقف ہیں۔
بھارتی صحافی کے پوچھے گئے ایک سوال پر سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹی 20 فارمیٹ میں کوئی بھی ٹیم اچھا پرفارم کر سکتی ہے۔ اور ٹیم 20 فارمیٹ میں جس ٹیم کا دن اچھا ہو وہ جیت جاتی ہے۔ تین ملکی سیریز کا مقصد ہی ایشیا کپ کی تیار تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ:میچ کا پانسہ پلٹنے والے 5 کرکٹرز
افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے کہا کہ ہمارے لیے ٹورنامنٹ اہم ہے۔ اور اس کے لیے ہم سخت محنت کریں گے۔ 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
عمان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پہلی بار ایشیا کپ کھیل رہے ہیں۔ جبکہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ایشیا کپ میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کماریادیو نے کہا کہ حالیہ دنوں میں افغانستان ٹیم نے اچھی پرفارمنس دی۔ اور ہم بھی دبئی میں 4 روز سے پریکٹس کر رہے ہیں۔ بطور ٹیم بہت عرصے بعد ٹی 20 فارمیٹ کھیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے لیے تیاری اچھی ہے۔ اور جب تیاری اچھی ہو تو پھر اعتماد بھی آ جاتا ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ آخری 3 سیریز میں بنگلہ دیش ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اور ایشیا کپ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیمیں مضبوط ہیں۔ ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کے لیے اچھا پرفارم کرنا پڑے گا۔
یو اے ای ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ایشیا کپ کے لیے بہت زیادہ محنت کی ہے۔ اور پاکستان ہو یا بھارت اس دن اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔
