ایشیا کپ کا افتتاحی میچ آج ابوظہبی اسٹیڈیم میں افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان اچھے مقابلے کی توقع ہے۔
افغانستان کی جانب سے متوقع پلیئنگ الیون میں راشد خان کپتان، رحمان گربز، ابراہیم زادران، صدیق اللہ اتل، درویش رسولی، کریم جنت، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، غضنفر، نور احمد اور فضل الحق فاروقی ہو سکتے ہیں۔
عزت نہ ملنے کے باعث آئی پی ایل سے جلد ریٹائرمنٹ لی ، کرس گیل
ہانگ کانگ کی جانب سے انشومن رتھ، ذیشان علی، بابر حیات، نزاکت خان، میتھیو کوٹزی، یاسم مرتضیٰ (کپتان)، احسان خان، اعزاز خان، عتیق اقبال، نصراللہ رانا اور ایش شکلا میدان میں اتریں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں آٹھ ٹیمیں مدمقابل ہیں، ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں بھارت، اومان، پاکستان اور یو اے ای شامل ہیں جبکہ گروپ بی افغانستان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ اور سری لنکا پر مشتمل ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے تمام میچ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے شروع ہوا کریں گے، دوسرا میچ 10 ستمبر کو یو اے ای اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، 11 ستمبر کو تیسرے میچ میں بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ مدمقابل ہوں گے، 12 ستمبر کو چوتھا میچ پاکستان اور اومان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
13 ستمبر کو پانچویں میچ میں بنگلہ دیش اور سری لنکا پنجہ آزمائی کریں گے، ایشیا کپ کا چھٹا اور بڑا میچ 14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا، 15 ستمبر کو ساتویں میچ میں یو اے ای اور اومان آمنے سامنے ہوں گے۔
عثمان شنواری کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
15 ستمبر کو ہی آٹھواں میچ ہانگ کانگ اور سری لنکا کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا، 16 ستمبر کو نویں میچ میں افغانستان اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے، 17 ستمبر کو دسویں میچ میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
18 ستمبر کو گیارہویں میچ میں افغانستان اور سری لنکا کے درمیان جوڑ پڑے گا، 19 تاریخی کو ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا بارہواں اور آخری پول میچ بھارت اور اومان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
