لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایات پر صوبے بھر میں سیلاب متاثرین کی بحالی اورامداد کے عمل کا باقاعدہ آغازکردیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں 12 ستمبرسے متاثرہ علاقوں میں جامع سروے کیا جائے گا جس میں مختلف ادارے مل کرنقصانات کا تفصیلی تخمینہ لگائیں گے۔
نواز شریف اور مریم نواز سے بنگلہ دیشی مشیر کی ملاقات، تعلیمی و تجارتی تعاون پر اتفاق
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی زیرصدارت پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس لاہورمیں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹراحمد جاوید قاضی، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا سمیت دیگرمحکموں کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔
ریلیف کمشنرنے بتایا کہ سروے میں اربن یونٹ، پاک فوج، ریونیو فیلڈ اسٹاف، زراعت، لائیواسٹاک اوردیگرمحکموں کے نمائندے شامل ہوں گے۔
پورٹ قاسم میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی، ایک جاں بحق
سروے میں جانی نقصان، مکانات، فصلوں اورمویشیوں کے نقصانات کا مکمل ریکارڈ تیار کیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ اب تک صوبے کے 4,155 موضع جات میں 41 لاکھ 51 ہزارسے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔
جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے فی کس جبکہ تباہ شدہ گھروں اور فصلوں کے مالکان کو بھی مالی امداد دی جائے گی، مویشیوں کے نقصانات پر بھی معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امدادی پیکج کی حتمی منظوری وزیراعلیٰ مریم نوازشریف خود دیں گی تاکہ شفاف اور بروقت امداد یقینی بنائی جا سکے۔
