ایشیا کپ 2025 سے قبل پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کے درمیان کشیدگی کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں 14 ستمبر بروز اتوار کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل، دونوں ٹیموں نے آئی سی سی اکیڈمی میں ایک ہی گراؤنڈ میں نیٹ پریکٹس کی، لیکن کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کی جانب دیکھنا تک گوارا نہ کیا۔
پرائیویسی کا خیال رکھیں ،گلوکارہ قراۃ العین کی ٹیم کی مداحوں سے اپیل
ہفتے کی شام تقریباً تین گھنٹے تک دونوں ٹیمیں ایک ساتھ گراؤنڈ میں موجود رہیں، مگر ہر ٹیم نے نیٹ پریکٹس کے لیے الگ الگ سمتیں اختیار کیں۔ میڈیا نمائندے پُرامید تھے کہ پریکٹس کے دوران روایتی مصافحہ یا دوستانہ مکالمے دیکھنے کو ملیں گے، تاہم تمام اُمیدیں دم توڑ گئیں۔ کھلاڑیوں کے چہروں پر سنجیدگی اور لاتعلقی صاف دیکھی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں اگرچہ میدان میں گرما گرمی دیکھی جاتی تھی، مگر گراؤنڈ سے باہر کھلاڑیوں کے تعلقات خوشگوار رہتے تھے۔ مختلف ایونٹس میں کھلاڑی ایک دوسرے سے گپ شپ کرتے، ساتھ وقت گزارتے اور بعض اوقات تصاویر بھی بنواتے نظر آتے تھے۔
ایسوسی ایٹ ڈگری کے حامل امیدواروں کو سرکاری نوکریوں کیلئے اہل کرنے کا فیصلہ
تاہم حالیہ پاک بھارت سیاسی تناؤ، خاص طور پر مئی میں ہونے والی مبینہ جھڑپوں کے بعد، یہ فضا مکمل طور پر تبدیل ہو چکی ہے۔ اب نہ صرف گراؤنڈ میں بلکہ گراؤنڈ کے باہر بھی کھلاڑیوں کے تعلقات میں سرد مہری دیکھی جا رہی ہے۔
ایشیا کپ کے اس اہم مقابلے سے قبل ایسی صورتحال دونوں ملکوں کے شائقین کے لیے حیرت کا باعث بن رہی ہے، جو ماضی میں کرکٹ کو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کا ذریعہ سمجھتے تھے۔
کبڈی میچ کے دوران کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا
اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ نہ صرف کرکٹ بلکہ موجودہ پاک بھارت تعلقات کا عکس بھی پیش کرے گا۔ کرکٹ شائقین کی نظریں اب صرف بیٹنگ اور بولنگ پر نہیں بلکہ کھلاڑیوں کے رویوں پر بھی مرکوز ہوں گی۔