شارجہ میں کھیلی جانے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو 75 رنز سے شکست دیدی۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے ، جس کے جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم 66 رنز پر آئوٹ ہو گئی۔ افغانستان کے 9 بیٹر ڈبل فگر تک نہ جا سکے۔
پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں ، افغانستان کا کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ افغانستان کی طرف سے راشد خان 17 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
تیسرا ٹی ٹوئنٹی ، سری لنکا نے زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 17 اور فخر زمان 27 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ پاکستان کی آدھی ٹیم 72 کے اسکور پر ڈھیر ہو گئی تھی تاہم بعد میں پوزیشن بہتر ہو گئی۔ کپتان سلمان آغا نے 24 جبکہ محمد نواز نے 25 رنز کی اننگ کھیلی۔
