ممبئی، بالی وڈ کے مقبول معاون اداکار آشیش ورنگ جمعہ کے روز 55 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کچھ عرصے سے علیل تھے تاہم ان کی موت کی درست وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔
امیتابھ بچن کو 4 کروڑ کی گاڑی دی، والدہ نے تھپڑ مار دیا، ہدایت کار
آشیش ورنگ نے کئی کامیاب بالی وڈ فلموں میں معاون کردار ادا کیے، جن میں سوریا ونشی، مردانی، سمبا، سرکس اور ایک ولن ریٹرنزجیسی فلمیں شامل ہیں۔
پولیس افسرکے کردارمیں ان کی جانداراداکاری کو خاص طور پرسراہا گیا، انہوں نے نہ صرف فلموں بلکہ مراٹھی ٹی وی ڈراموں اوراشتہارات میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 دن کی توسیع
اپنے فلمی کیریئرکے دوران آشیش ورنگ نے بالی وڈ کے کئی بڑے ستاروں کیساتھ کام کیا جن میں امیتابھ بچن، عامر خان، رانی مکھرجی، اجے دیوگن، اکشے کمار، کترینہ کیف، رنویرسنگھ اورہدایت کارروہت شیٹی شامل ہیں۔
اداکارکے اچانک انتقال کی خبرنے ان کے مداحوں، ساتھی فنکاروں اورفلم انڈسٹری کو گہرے صدمے سے دوچارکر دیا ہے، سوشل میڈیا پرمداحوں نے دکھ اورخراج عقیدت کے جذبات کا اظہارکیا ہے۔
