پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ فیصل آباد 17 سال بعد ایک بار پھر بین الاقوامی ون ڈے کرکٹ کی میزبانی کرے گا۔ جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان 4 سے 8 نومبر تک تین ون ڈے میچز کی سیریز اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔
پی سی بی کے مطابق، فیصل آباد میں آخری بار 2008 میں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا گیا تھا۔ اب 17 برس بعد ایک بار پھر شہرِ کی فضا کرکٹ کے نعروں سے گونجے گی۔ اس اہم اعلان کو پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی جانب ایک اور بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
بلوچستان :عیدمیلادالنبیؐ پر انٹرنیٹ سروس کی بندش کا اعلان
پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ، سمیر احمد سید نے فیصل آباد میں ون ڈے کرکٹ کی واپسی کو “تاریخی لمحہ” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “فیصل آباد کرکٹ سے محبت کرنے والا شہر ہے، اور یہاں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی نہ صرف مقامی شائقین کے لیے خوشی کی خبر ہے بلکہ یہ پاکستان کرکٹ کے لیے بھی ایک بڑی کامیابی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ جیسی بڑی ٹیم کا دورہ پاکستان، خاص طور پر فیصل آباد جیسے شہر میں، ملک میں معیاری کرکٹ کو فروغ دے گا اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے نئی راہیں کھولے گا۔
پنجاب میں تاریخ کی مہنگی ترین گاڑی رجسٹرڈ
ذرائع کے مطابق، اس سیریز کے لیے سیکیورٹی، لاجسٹکس اور اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش پر کام تیزی سے جاری ہے، تاکہ میچز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق کامیابی سے منعقد کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے کئی اہم اقدامات کیے ہیں، جن کے مثبت نتائج اب سامنے آ رہے ہیں۔