اسلام آباد، ہونڈا ایٹلس کارز پاکستان نے اپنی مشہور ماڈل “ہونڈا سٹی” کی نئی اپ ڈیٹڈ ورژن “سٹی ایسپائر ایس” ( Honda City Aspire S ) کو باقاعدہ طور پر پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرا دیا ہے۔
کمپنی نے اس ماڈل کی لانچنگ کا اعلان اپنی آفیشل فیس بک ویڈیوکے ذریعے کیا جس میں اسے “بولڈ، اسمارٹ اور سنسنی خیز” ڈرائیو قراردیا گیا۔
پنجاب میں تاریخ کی مہنگی ترین گاڑی رجسٹرڈ
نئے Aspire S ماڈل میں اسٹائل، کمفرٹ اور جدید سہولیات کو یکجا کیا گیا ہے، گاڑی کے ایکسٹیریئرمیں نیا ہونڈا ایمبلم، بلیک ٹرنک اسپوئلربمع ہائی ماؤنٹڈ اسٹاپ لائٹ اوربلیک شارک فن انٹینا شامل ہے، ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، فوگ لائٹس اوربیک لیمپس اب اسٹینڈرڈ ہیں۔
اسپورٹی لک کے لئے نئی الائے ویلز، کروم فرنٹ گارنش، ریئرلائسنس پلیٹ گارنش اوربلیک سائیڈ مررز شامل کیے گئے ہیں۔
مرکزقومی بچت کا نظام بیٹھ گیا، کروڑوں صارفین پریشان
اندرونی حصے میں ہائی کوالٹی فیبرک سیٹس، بیس بال اسٹچنگ کے ساتھ لیدراسٹیئرنگ، میچنگ گیئرنوب اورآڈیو کے لیے اضافی ٹویٹرزدیئے گئے ہیں۔
Aspire S میں دو نئے رنگ بھی متعارف کرائے گئے ہیں، کینیون ریور بلیو اوراگنائٹ ریڈ، جو خریداروں کو ذاتی پسند کے مطابق انتخاب کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
کمپنی نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
سٹی 1.2 CVT کی قیمت: 47.37 لاکھ روپے (بکنگ: 9 لاکھ)، Aspire سٹی 1.5 کی قیمت 60.69 لاکھ روپے
سٹی 1.5 Aspire S (ٹاپ ویرینٹ) کی قیمت 61.49 لاکھ روپے (بکنگ: 12 لاکھ)
