مشہور پاکستانی گلوکارہ قراۃ العین بلوچ پر دیوسائی نیشنل پارک میں برائون ریچھ نے حملہ کرکے زخمی کر دیا۔
گلوکارہ پر دوران کیمپنگ ریچھ نے حملہ کیا ، واقعے کے بعد گلوکارہ کو فوری طور پر اسکردو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈاکٹر کے مطابق ریچھ کے حملے میں قرۃ العین بلوچ کے دونوں بازو زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک گانے کی شوٹنگ کیلئے دیوسائی میں موجود تھیں۔
امیتابھ بچن کو 4 کروڑ کی گاڑی دی، والدہ نے تھپڑ مار دیا، ہدایت کار
دوسری جانب انتظامیہ نے سیاحوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دیوسائی میں کیمپنگ ہمیشہ ہوٹلوں یا محفوظ مقامات کے قریب کریں، تاکہ کسی بھی خطرناک صورتحال سے بچا جا سکے۔
