چین میں ایک پالتو طوطے نے دنیا کو اپنی ذہانت سے حیران کر دیا۔
“شیاوگُوئی” نامی اس طوطے نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنی جگہ اس وقت بنائی جب اس نے صرف 33.5 سیکنڈز میں 10 مختلف رنگوں کو پہچان کردرست ترتیب میں رکھ دیا۔
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پریمیم فیچرز صرف ایک گھرانے تک محدود
گنیزحکام نے اسے دنیا کا تیزترین رنگ پہچاننے والا طوطا قراردے دیا ہے، ریکارڈ کے چیلنج میں شیاوگُوئی کو رنگین گیندیں اٹھا کران کے ہم رنگ ڈبوں میں رکھنا تھا۔
ایک موقع پراس نے غلطی سے گہرا گلابی گیند ہلکے گلابی ڈبے میں رکھ دیا مگرفوراً اپنی غلطی کو درست کرلیا، جس پرججز بھی اس کی ذہانت سے حیران رہ گئے۔
گرل فرینڈ کا فون مسلسل مصروف،لڑکے نے علاقے کی بجلی کاٹ دی
طوطے کے مالک کے مطابق شیاوگُوئی کوگیندوں سے کھیلنے کا شوق بچپن سے ہی تھا، فینگ نے اسی شوق کو دیکھتے ہوئے اسے رنگ پہچاننے اورترتیب دینے کی تربیت دینا شروع کی، محنت اورلگن کے ساتھ کی گئی یہ تربیت بالآخردنیا بھرمیں شہرت کا باعث بنی۔
گنیزورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے باقاعدہ تصدیق کے بعد شیاوگُوئی کا نام ریکارڈ بک میں درج کرلیا ہے اوریہ دنیا کے ذہین ترین پرندوں میں شمارکیا جا رہا ہے۔
