بیجنگ: جنگ عظیم دوم میں جاپان کے خلاف فتح کی یاد میں چین میں تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ ہوئی۔
چین میں یوم فتح کی 80ویں سالگرہ جوش و جذبے سے منائی گئی۔ فوجی پریڈ میں جدید ہتھیاروں کی رونمائی کی گئی۔ جبکہ 10 ہزار سے زائد فوجیوں نے تقریب میں حصہ لیا۔
پہلی تصویر میں لوگ بیجنگ کے تیانمن اسکوائر پر فوجی پریڈ دیکھنے کے لیے جمع ہیں۔

تیانمن اسکوائر پر فوجی پریڈ سے قبل نیم فوجی پولیس پہرہ دے رہے ہیں۔

چینی فوجی پریڈ کے دوران فارمیشن میں مارچ کر رہے ہیں۔

کورس کے اراکین پریڈ میں حصہ لینے سے پہلے تیانمن اسکوائر پر قطار میں کھڑے ہیں۔

ہیلی کاپٹر تیانمن اسکوائر پر 80ویں یوم فتح کی پریڈ کے موقع پر اڑ رہے ہیں۔ اور انہوں نے فضا میں 80 کا ہندسہ بنایا ہوا ہے۔

پریڈ کے دوران سپاہی جوش و جذبے سے مارچ کر رہے ہیں۔
فوجی پریڈ سے قبل روس کے صدر ولادیمیر پوٹن، چین کے صدر شی جن پنگ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان تقریب کے لیے آ رہے ہیں۔

چین کے امن دستے بھی فوجی پریڈ میں شریک ہیں۔

پریڈ میں مسلح خواتین فوجی جوان دکھائی دے رہی ہیں۔

چینی فوجی پریڈ میں حصہ لے رہے ہیں۔

چین کے YJ-21 ہائپرسونک اینٹی شپ بیلسٹک میزائل پریڈ میں نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔

پریڈ کے گزرتے وقت لوگ فوجی گاڑیوں کی تصاویر بنا رہے ہیں۔

فوجی پریڈ کی تقریب کے اختتام پر غبارے چھوڑے جا رہے ہیں۔

