راولپنڈی ٹریفک پولیس نے رواں ہفتے کے لیے موبائل ڈرائیونگ لائسنس وین کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
راولپنڈی ٹریفک پولیس کی جانب سے 2 سے 7 سمتبر تک موبائل ڈرائیونگ لائسنس کے شیڈول کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ جس کا مقصد ضلع بھر کے رہائشیوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے عمل کو مزید آسان بنانا ہے۔
شیڈول کے مطابق 2 ستمبر برواز منگل کو موبائل وین (Mobile Van) تحصیل کلرسیداں کے گاؤں سکوٹ میں موجود ہو گی۔ اور 3 سمتبر بروز بدھ کو راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے گاؤں کُڑی دوال میں موبائل ڈرائیونگ لائسنس وین موجود رہے گی۔
موبائل وین 4 ستمبر بروز اتوار کو راجہ بازار فوارہ چوک کے قریب شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس (Driving License) کی سہولت فراہم کرے گی۔ جبکہ جمعہ 5 ستمبر کو دھمیال کیمپ کے علاقے جھاواڑہ پکیٹ کے اطراف کے رہائشیوں کو سہولت فراہم کی جائے گی۔
شیڈول کے مطابق موبائل ڈرائیونگ لائسنس وین 6 ستمبر بروز ہفتے کو گلزار قائد پرانا ایئرپورٹ روڈ پر موجود ہو گی۔ جبکہ مہم کے آخری روز 7 ستمبر بروز اتوار کو صدر کے اولڈ وارن ڈپو کے قریب رہائشیوں کو لائسنس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: استعفے واپس نہیں لیں گے، بانی کی واضح ہدایات ہیں، بیرسٹر گوہر
واضح رہے کہ رکشہ ڈرائیوروں کے لیے خاص کر 7 ستمبر کا دن مختص کیا گیا ہے۔
حکام نے کہا ہے کہ موبائل ڈرائیونگ لائسنس وین کا مقصد شہریوں تک براہ راست لائسنس خدمات پہنچانا ہے۔ تاکہ ان کی رسائی مزید آسان ہو سکے۔ ٹریفک دفاتر کی طرح انہیں طویل انتظار کی کوفت بھی نہیں اٹھانا پڑے گی۔
