ایپل نے حال ہی میں اپنے تین میک بُکس کو “متروک” ( ناقابل استعمال) قرار دے دیا ہے۔
ایپل یہ درجہ بندی اس وقت کرتا ہے جب اس کی ٹیکنالوجی کو دستیاب ہوئے سات سال مکمل ہو جائیں ، یہ مدت پروڈکٹ کے پہلی بار فروخت کے لیے پیش ہوننے کے وقت سے شمار ہوتی ہے۔
واٹس ایپ پر مس کال کے دلچسپ فیچر کی آزمائش
ناقابل استعمال قرار دی جانے والی میک بکس میں 2015 کا 11 انچ کا میک بُک ایئر، اور 2017 کے میک بُک پروز (13 انچ اور 15 انچ) شامل ہیں۔
ٹیکنالوجی سے متعلقہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بالکل حیرت کی بات نہیں، کیونکہ چند سال پہلے جب ایپل نے ان لیپ ٹاپس کو “ونٹیج” قرار دیا تھا جو کہ متروک قرار دیے جانے کی پہلی علامت ہوتی ہے اب وقت آ گیا ہے کہ دس سال پرانی مشین کو متروک قرار دیا جائے یا اُسے کسی نئی ڈیوائس سے تبدیل کر لیا جائے۔
واٹس ایپ کو ٹکر دینے کیلئے ایلن مسک کا نئی ایپ لانے کا اعلان
ایپل کی اپنی ویب سائٹ پر یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ وہ ناقابل استعمال قرار دی گئی ڈیوائسز کی ہارڈویئر سروس فراہم نہیں کرے گا، اور سروس فراہم کرنے والے بھی ان کے پرزے نہیں منگوا سکیں گے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ کی متروک ایپل ڈیوائس خراب ہو جائے، تو وہ مستقل طور پر خراب سمجھی جائے گی ، جب تک کہ آپ کسی دوسری مشین سے پرزہ نکال کر استعمال نہ کر سکیں۔ ایپل متروک ٹیکنالوجی کی مرمت نہیں کرتا، لیکن اگر بیٹری کو تبدیل کیا جائے تو یہ ممکن ہے۔
