معروف اداکارہ ماورا حسین (Mawra hussain) کا خواتین کی مالی خود مختاری سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس میں انہوں نے زور دیا ہے کہ خواتین کے لیے اپنی کمائی ہونا سب سے بڑی آزادی کی علامت ہے۔
ویڈیو کلپ میں ماورا حسین خواتین کو مشورہ دیتی نظر آتی ہیں کہ چاہے ان کا تعلق کسی امیرگھرانے سے ہو یا شوہر اورسسرال مالی طورپرمستحکم ہوں، خود کما کرجینا ایک مختلف اعتماد عطا کرتا ہے۔
معروف کامیڈین و اداکار انور علی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب خواتین کے پاس اپنے پیسے ہوتے ہیں توانہیں نہ صرف خود پراعتماد آتا ہے بلکہ وہ مشکل وقت میں بہتر فیصلے کرسکتی ہیں۔
انہوں نے نوجوان لڑکیوں کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آپ کواس قابل بنائیں کہ کسی بھی بُرے وقت میں دوسروں پرانحصارنہ کرنا پڑے۔
گلوکارہ و اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی سیلاب سے متاثر
ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پربے حد سراہا جا رہا ہے، خاص طورپرخواتین صارفین نے ان کے خیالات کو قابلِ تقلید قراردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دورمیں خواتین کی خودمختاری محض ایک خواہش نہیں بلکہ ایک ضرورت ہے جوانہیں بااختیار بنانے میں بنیادی کردارادا کرتی ہے۔
انکا یہ پیغام نہ صرف فکری لحاظ سے اہم ہے بلکہ کئی نوجوان لڑکیوں کے لیے حوصلہ افزا بھی ثابت ہو رہا ہے۔
