وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ ریسکیو آپریشن کو مزید تیز کیا جائے،جہاں جہاں مدد کی ضرورت ہے وہاں پہنچ کر لوگوں کی مدد کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے جھنگ میں سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کالاباغ ڈیم کی حمایت کر دی
مریم نواز کو بتایا گیا کہ متاثرہ افراد کو کیمپوں میں کھانا اور طبی سہولت فراہم کی جارہی ہے،ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے بھی سیلاب متاثرین کو ریسکیو کیا گیا،سیلاب کے باعث جھنگ میں 181موضع جات متاثرہوئے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریسکیو آپریشن مزید تیز کیا جائے،جہاں جہاں مدد کی ضرورت ہے وہاں پہنچ کر لوگوں کی مدد کریں،میری ہدایت تھی کہ لوگوں کو بچانا ہےْ
میں نے واضح ہدایت دی تھی کہ آبادی کو بچایا جائے،سیلاب متاثرین کو کیمپس میں کھانے اور طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال سے بھی لوگوں کی مدد کی جائے۔
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام
دوسری جانب فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے ملک بھر کے بڑے دریاؤں، ڈیمز اور بیراجز میں سیلابی صورتِ حال کی تازہ تفصیلات جاری کردی ہیں، کئی مقامات پرپانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1550.12 فٹ، راول ڈیم میں 1750.90 فٹ، منگلا ڈیم میں 1226.10 فٹ اورسملی ڈیم میں 2314.50 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔
ہیڈ تریموں، بلوکی اورسدھنائی پر بہت اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے جبکہ ہیڈ سلیمانکی پر اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے، قادر آباد اور ہیڈ اسلام پردرمیانے درجے کا سیلاب رپورٹ کیا گیا ہے۔
اگست میں مہنگائی کی شرح میں 0.65 فیصد کمی ریکارڈ
گڈو، سکھر، کوٹری، خانکی اور چنیوٹ پل پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، اس کے علاوہ جسڑ، راوی سائفن، شاہدرہ اور میلسی سائفن پر بھی نچلے درجے کے سیلاب کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
دریائے چناب اور راوی کے ملحقہ نالہ پلکو میں اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے، جبکہ نالہ ایک اور نالہ بسنتر میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔
