لاہور: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں دریائے راوی کا سیلابی پانی داخل ہونے سے گلوکارہ و اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی متاثر ہو گیا۔
گلوکارہ و اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر سیلابی پانی سے متاثر ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عارفہ صدیقی کا گھر سیلابی پانی سے بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔
عارفہ صدیقی کا گھر لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع ہے۔ جہاں گزشتہ روز دریائے راوی کا سیلابی پانی داخل ہوا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیلابی پانی کے اترنے کے بعد عارفہ صدیقی اپنے گھر کی صفائی کرنے میں مصروف ہیں۔ اور گھر کا سارا سامنا بکھرا پڑا ہے۔
اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی سیلاب کی زد میں ۔۔۔ اور گھر بنانا کب آسان ہے ۔۔ ۔ اللہ پاک آپ سب کے مددگار ہو جائیں ۔۔ پورے پاکستان پر عافیت ہو ، خاص طور پنجاب جو اس وقت چاروں طرف سے پانی میں گھرا ہے ، جس کے سب دریا بپھرے ہوئے ہیں ، اس کے مکینوں پر رحمت کر ۔۔۔
راوی ، ستلج ، چناب… pic.twitter.com/9tyys3look— Ch Asif Hamaiyon (@asif_hamaiyon) August 31, 2025
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار وشال نے ساتھی اداکارہ سائی دھنشیکا سے منگنی کر لی، تصاویر وائرل
واضح رہے کہ گزشتہ روز دریائے راوی میں سیلاب کے باعث پانی دریا کے قریب موجود ہاؤسنگ سوسائٹی میں داخل ہو گیا تھا۔ جس کے نتیجے میں بہت سے گھر متاثر ہوئے تھے۔
