خیبر پختونخوا میں کاروبار اور سرمایہ کاری کو ریگولرائز کرنے کیلئے قانون تیار کر لیا گیا۔
خیبر پختونخوا آسان کاروبار بل آج ایوان میں پیش کیا جائے گا، بل کے تحت ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
بل کے مطابق رجسٹریشن، لائسنسنگ، پرمٹ اور ریگولرائزیشن کیلئے آسان کاروبار پورٹل قائم کیا جائے گا، چھوٹے بڑے کاروبار پورٹل میں رجسٹرڈ ہوں گے۔
دنیا کے پرامن ترین ممالک میں پاکستان کی 4 درجے تنزلی
چھوٹے بڑے کاروبار کیلئے ڈیجیٹل آئی ڈی دی جائے گی، پرمٹ، لائسنس اور رجسٹریشن پیمنٹ کے ذریعے کیے جائیں گے، بل کے تحت ایز آف ڈوئنگ بزنس ڈائریکٹوریٹ بھی قائم کیا جائے گا۔
ای ڈی بی ڈی سروسز کو ڈویلپ، اپ گریڈ اور منٹین کرنے کی ذمہ دار ہوگی، خیبر پختونخوا ریگولیٹری رجسٹری کا قیام بھی ای ڈی بی ڈی کی ذمہ داری ہوگی، بل کے مطابق وزیر اعلیٰ اسٹیرنگ کمیٹی آف ایز آف ڈوئنگ بزنس کے چیئرمین ہوں گے۔
