مختلف شہروں میں ٹماٹر مہنگے ہو گئے، قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔
ایک کلو ٹماٹر کی قیمت 200 روپے سے بڑھ گئی ہے، اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں ٹماٹر گزشتہ روز 240 روپے کلو فروخت ہوتا رہا۔
راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ٹماٹر کی قیمت 260 روپے تک پہنچ گئی، بہاولپور میں بھی ٹماٹر کی قیمت 200 روپے فی کلو سے بڑھ گئی ہے۔ بہاولپور میں سبزی فروشوں نے خود ساختہ ٹماٹر کی قیمت بڑھا دی، سبزی فروش کا کہنا تھا کہ ہمیں منڈی سے ہی مہنگا مل رہا ہے اسلئے قیمت بڑھائی ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ ، 49 ہزار کی حد بحال ، ڈالر کی قیمت میں بھی کمی
شہریوں نے انتظامیہ سے قیمت کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے، فیصل آباد میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 220 روپے سے 250 روپے تک پہنچ گئی ہے، قیمتوں میں 1 سو روپے سے 1 سو 30 روپے فی کلو تک اضافہ ہو گیا ہے۔
حالیہ بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر اشیائے خور و نوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، پہاڑ پور میں 1400میں فروخت ہونے والا 20 کلو آٹے کا تھیلا 2100 پر پہنچ گیا ، برائلر مرغی کا گوشت 600 سے 800 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
پہاڑپور میں ٹماٹر 70 سے 260 روپے کلو جبکہ گوبھی 100سے 200 روپے کلو ، بھنڈی 200 سے 400 روپے فی کلو، پیاز 70 سے 200 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ، شہریوں نے حکومت سے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
دوسری جانب لاہور میں ٹماٹر کا سرکاری نرخ 125 روپے کلو ہے جبکہ بازار میں 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، دوسری جانب آلو کی سرکاری قیمت 90 روپے ہے جبکہ بازار میں 120روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
پیازسرکاری نرخ70 روپے ہے بازار میں 90 روپے میں کلو فروخت ہو رہا ہے، لہسن سرکاری نرخ 215 ہے جبکہ بازار میں 250 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، ادرک سرکاری نرخ 460 ہے، بازار میں 600 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
دنیا کے پرامن ترین ممالک میں پاکستان کی 4 درجے تنزلی
مٹر کا سرکاری ریٹ 240 ہے جبکہ بازار میں 280 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے، کریلے کا سرکاری نرخ 270 روپے ہے جبکہ بازار میں 300 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، پھول گوبھی کی سرکاری قیمت 110 روپے ہے جبکہ بازار میں 160 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
پھلوں کی بھی مہنگے داموں فروخت جاری ہے، آم کے سرکاری نرخ310 روپے کلو ہیں جبکہ بازارمیں 350روپے کلومیں فروخت ہو رہا ہے، انگورسرکاری نرخ310 روپے ہیں اوربازارمیں 500روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
سیب کے سرکاری نرخ235 روپے کلو ہیں جبکہ بازارمیں 390روپے فی کلومیں فروخت ہو رہا ہے، کیلے کے سرکاری نرخ220 روپے فی درجن ہیں جبکہ بازارمیں 260روپے میں درجن فروخت ہو رہا ہے، ناشپاتی کی سرکاری قیمت 280 روپے ہے جبکہ بازار میں 300 روپے فی کلو دستیاب ہے۔
