پاکستان اور آرمینیا کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ہوگئے ہیں۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحق ڈار نے آرمینیا کے وزیرِ خارجہ مسٹر آرا رت میرزوئیان کے ساتھ مشترکہ اعلامیے کا تبادلہ کیا، جس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ہو گئے
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ یہ تاریخی قدم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہے ، دونوں رہنمائوں نے یو این چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کی پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا اور معیشت ، تعلیم ، ثقافت اور صحت کے شعبوں میں تعاون پر غور بھی کیا۔
چین کی جدید ٹیکنالوجی اور طریقے پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے سود مند ہونگے ، وزیراعظم
ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی اشتراکِ عمل کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ اپنے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوش حالی کے مشترکہ مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔
