محکمہ موسمیات کی آج رات سے کل تک موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے آج رات سے کل تک موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد سکولوں کے نئے اوقات کار جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی اور گردونواح میں موسلادھار بارش کاامکان ہے،آزاد کشمیر، گلگت بلتستان،خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف حصوں میں بارشیں متوقع ہیں۔

پنجاب

پنجاب کے مختلف اضلاع میں یکم تا 3 ستمبر تک موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ جس کے باعث پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں متوقع مزید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال میں شدت کا امکان ہے۔

ممکنہ طور پر مری، راولپنڈی، جہلم، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

پنجاب:مختلف شہروں کے سیلاب زدہ علاقوں میں سکول بند رکھنے کا اعلان

چنیوٹ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، بھکر، لیہ اورمیانوالی میں بھی موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، ملتان، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بھی بارشیں اور سیلابی صورتحال متوقع ہے۔بالائی علاقوں میں ممکنہ شدید بارشوں اور دریاؤں میں تیز بہاؤکے باعث مرالہ ہیڈ ورکس پر سیلابی ریلوں اور بہاؤ میں شدید اضافے کا امکان ہے، سیلابی صورتحال اور ملحقہ علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے،ممکنہ موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

پانچ سے زیادہ سمز استعمال کرنے پر فون بلاک ہونے کی خبریں گمراہ کن قرار

وادی نیلم، مظفرآباد، باغ،شردھا حویلی اور کوٹلی میں شدید بارشیں متوقع ہیں،شدید بارشوں کے باعث شہری اور نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے،پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوسکتی ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان اور چترال  میں گلیشیئرپگھلنے سے سیلاب کا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات نے گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب کاالرٹ جاری کردیا۔

پاکستان نے وقت سے پہلے ہی 2600 ارب روپے کا قرض ادا کر دیا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے سے گلیشیئر کے پگھلاؤ میں اضافے کاخدشہ ہے،متعلقہ حکام کو نقصانات سے بچنے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں