لاہور میں 45 اسکولز کے سوا تمام اسکول یکم ستمبر سے دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع کریں گے،ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر 45 اسکولز ریلیف کیمپس میں تبدیل کئے گئے ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ بند رہے گا۔
امریکی صدر نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا
مراکہ،مانگا،چوہنگ، شاداب کالونی، سگیاں کے سرکاری اسکولز بند رہیں گے،اس کے علاوہ تار گڑھ شاہدرہ، بند روڈ شفیق آباد،پری محل شاہدرہ کے سرکاری اسکول بھی بند رہیں گے۔
ٹھوکر نیاز بیگ ،شاہ پور کانجراں ،بند روڈ اور گاو شالا کے سرکاری اسکولز نہیں کھلیں گے،رنگیل پور، خورد پور، چھگیاں بھمہ، موہلنوال، ملتان روڈ، مانوال کے سرکاری اسکولز بند رہیں گے۔
چیریٹی میچ،پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے میں لیجنڈز الیون کو شکست دیدی
اس کے علاوہ قلعہ تراڑ، مصطفی آباد، ملک پارک، عزیز کالونی، مانگا ہیٹھاڑ کے سرکاری سکولز بھی بند رکھے جائیں گے۔
