حماد اظہر نے این اے129 ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں اظہر کی خالی نشست پر ان کا بھانجا الیکشن کیلئے نامزد کیا ہے۔
سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں مزید اضافہ مانگ لیا
فیصلہ کیاہے کہ چوہدری ارسلان کو الیکشن لڑایاجائےگا،میرے لئے انتخابی مہم میں حصہ لینا ممکن نہیں ،انتخابی مہم کی انچارج میری ہمشیرہ ہوں گی۔
دوسری جانب قائد مسلم لیگ ن نواز شریف این اے 129 کے انتخابی معرکہ کے حوالے سے متحرک ہو گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے سیاسی دھڑوں کے اتحاد کی ذمہ داری خواجہ سعد رفیق کو سونپتے ہوئے این اے 129 کے چاروں دھڑوں میں مصالحت کرانے کی ہدایت کی۔
دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچادی
ذرائع نے بتایا کہ سعد رفیق نے حافظ میاں نعمان، رانا مشہود، مہر اشتیاق اور چوہدری باقر سے ملاقات کرکے نواز شریف کا پیغام پہنچایا۔ نواز شریف نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام رہنما اختلافات بالائے طاق رکھ کر امیدوار میاں نعمان کی حمایت کریں۔
قائد مسلم لیگ ن کی ہدایت پر سعد رفیق انتخابی مہم کے معاملات کی نگرانی کریں گے۔
