ممبئی: بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے اپنی سپر فٹنس کا راز بتا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار 57 سالہ اکشے کمار نے اپنی سپر فٹنس کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی صحت مند زندگی کا راز 3 چیزوں “ہفتے میں ایک بار فاسٹنگ”، “غروب آفتاب سے پہلے ڈنر” اور “روایتی ویٹ ٹریننگ سے گریز” پر منحصر ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ فٹ رہنے کے لیے ہر پیر کو فاسٹنگ کرتے ہیں۔ اور اس روز وہ پورا دن بھوکا رہتے ہیں۔ پیر کو پورا دن بھوکا رہنے کے بعد وہ منگل کو ہی کچھ کھاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گووندا، سنیتا آہوجا میں طلاق کی خبروں کی تردید
اکشے کمار نے کہا کہ وہ شام ساڑھے 6 بجے سے پہلے اپنا رات کا کھانا کھا لیتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر انسان جسم کے تمام حصوں میں سے اپنے معدے پر زیادہ توجہ دے تو بیماریوں سے دور رہا جا سکتا ہے۔ رات جلدی کھانا کھانے سے کھانے کو ہضم ہونے کا وقت مل جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ روایتی ویٹ ٹریننگ بھی نہیں کرتے۔ اور جم میں بھاری بھرکم ویٹ اٹھا کر، کریش ڈائیٹ سمیت پروسیسڈ فوڈز سے بھی پرہیز کرتے ہیں۔ پہاڑوں پر چڑھنا، آؤٹ ڈور کھیل اور باڈی ویٹ جیسی ایکسر سائز کو اہمیت دیتے ہیں۔
