پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ تاجر برادری کی سرمایہ کاری کا تحفظ کریں گے۔
خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں معاشی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔ اور صوبائی حکومت بیرونی سرمایہ کاری لانے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ہر شعبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ سرمایہ کار تجارت، مائننگ، انڈسٹری اور سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔ اور ہم تاجر برادری کی سرمایہ کاری کا تحفظ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سیلاب کے باعث فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری
بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بدترین سیلاب آیا۔ پہلے کبھی کسی ایک سانحے میں اتنی انسانی جانیں ضائع نہیں ہوئیں۔ اور متاثرہ علاقوں میں سڑکیں، پل، عمارتیں بھی تباہ ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں بحالی وفاقی حکومت کی بھی ذمہ داری ہے۔