بوکھلاہٹ کے شکار ناکام میئر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں،ترجمان جماعت اسلامی


ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بوکھلاہٹ کے شکار ناکام میئرعوام کو گمراہ کر رہے ہیں،سندھ حکومت کی جانب سےملنے والی رقم تنخواہوں کی مد میں ہے،2سال میں جماعت اسلامی کےٹاؤنز کوایک روپےکا ترقیاتی فنڈ بھی نہیں دیاگیا۔

سندھ حکومت جماعت اسلامی کے ٹاؤنز کو ماہانہ ایک ارب روپے دیتی ہے،میئرکراچی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ سندھ حکومت کے پاس عوامی مسائل حل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں،شہر کو کھنڈر بنانے والے اپنی ناکامی چھپانے کیلئے پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر متنازعہ پوسٹ کرنے کا الزام،اسلام آباد میں صحافی خالد جمیل زیر حراست

کراچی کے عوام ٹیکس دیتے ہیں مگر شہرمیں ترقیاتی کام صفرہے،پیپلز پارٹی اور اس کے ناکام میئر عوام دشمن پالیسیوں پر گامزن ہیں۔

ترجمان جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے ٹاؤنز کو فنڈز سےمحروم رکھنا کھلی ناانصافی ہے۔


متعلقہ خبریں