سیکورٹی فورسز نے باجوڑ کے کئی علاقے کلیئر کر دیئے ، عارضی بے گھر افراد کی واپسی شروع

باجوڑ متاثرین

باجوڑ کی تحصیل ماموند سے عارضی بے گھر متاثرین کی واپسی کا آغاز ہو گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے باجوڑ کی تحصیل ماموند اور گاؤں ترخو کو کلیئر کر دیا جس کے بعد گاؤں ترخو کے متاثرین کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

ٹارگٹڈ آپریشن ، باجوڑ کی تحصیل ماموند میں کرفیو نافذ

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی واپسی کا عمل مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا ، گاؤں ترخو کے مکینوں کے صبر و تحمل اور قربانیوں کو سراہتے ہیں۔

واضح رہے باجوڑ میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے پیش نظر کئی علاقوں کو خالی کرا لیا گیا تھا ، ضلعی انتظامیہ نے نقل مکانی کرنے والوں کے لیے خار سپورٹس کمپلیکس میں خیمہ بستی قائم کرکے متعدد سرکاری اسکولوں کو بھی رہائش کے لیے کھول دیا تھا۔


متعلقہ خبریں