عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس سونا 3 ہزار 345 ڈالر کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہو گیا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 200 روپے کی سطح پر آ گئی۔
فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے سستا ، قیمت 3 لاکھ ، 58 ہزار 800 ہو گئی
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1715 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ ، 6 ہزار 241 روپے کی سطح پر آ گئی۔
واضح رہے گزشتہ دو روز میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
