وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان آج ہم آواز ہو کر دہشتگردی سے متاثرہ لوگوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر عمر کے لوگوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ہے، پاکستان نے قربانیاں دے کر دہشت گردی کو شکست دی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گرد امن و خوشحالی کے عزم کو پسپا نہیں کر سکتے، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف عالمی جنگ میں اول دستے کا کردار ادا کیا۔
پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا، دہشتگردی کی وجہ سے ملکی معیشت کو بھی خاطر خواہ نقصان ہوا۔
عمران خان کی ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کرنیوالا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا شکار پاکستانی معاشرہ اپنی قربانیوں اور مصائب پر افسردہ ہے، حکومت، فوج اور عوام دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ ضرب عضب اور آپریشن رد الفساد میں دہشت گردوں کے عزائم کو شکست دی، سول اور ملٹری اداروں نے ملک کو بے شمار دہشتگردی کے واقعات سے بچایا ہے۔
بحیثیت قوم دہشت گردی کے متاثرین اور شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان دہشتگردی کے خلاف جامع حکمت عملی کا بہترین عکاس ہے۔
