امریکی ریاست واشنگٹن میں پیش آنے والے دل دہلا دینے والے واقعے میں سابق فوجی اور 32 سالہ باپ ٹریوس ڈیکر پراپنی تین کمسن بیٹیوں کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
تینوں بچیاں 9 سالہ پیٹن، 8 سالہ ایولن اور 5 سالہ اولیویا 2 جون کو ایک دوردرازکیمپ گراؤنڈ سے مردہ حالت میں ملی تھیں جبکہ باپ موقع سے غائب تھا۔
عالمی شہرت یافتہ جج فرینک کیپریو، زندگی کی عدالت میں ہار گیا
واقعہ اس وقت منظرِعام پرآیا جب ٹریوس نے 30 مئی کوعدالتی اجازت کے تحت ملاقات کے بعد بچیوں کوانکی والدہ کورات واپس نہ پہنچایا تووالدہ نے بچیوں کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔
پولیس کے مطابق لاشیں پک اپ ٹرک کے قریب چیلان کاؤنٹی کے ریموٹ راک آئی لینڈ کیمپ گراؤنڈ سے برآمد ہوئیں، ہر بچی کے سرپرپلاسٹک بیگ چڑھا ہوا تھا اور کم ازکم ایک بچی کو زِپ ٹائی سے باندھا گیا تھا۔
چیلان کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے 19 اگست کو جاری کردہ اپ ڈیٹ میں مزید تفصیلات فراہم کی ہیں والد کے خلاف قتل اوراغوا کی دفعات کے تحت وارنٹ جاری کیا جا چکا ہے۔
