لاہور میں پیش آنے والے دو الگ الگ حادثات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
پہلا حادثہ غالب مارکیٹ ایف سی کالج انڈرپاس کے قریب پیش آیا جہاں ایک موٹر سائیکل کھڑے ٹرک سے پیچھے سے ٹکرا گئی، موٹرسائیکل سوار 30 سالہ فخراور30 سالہ علی شیرموقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔
صوابی کلائوڈ برسٹ ، اموات کی تعداد 28 ہو گئی ، لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے آپریشن جاری
پولیس کے مطابق ٹرک سڑک کنارے کھڑا تھا جب تیزرفتارموٹرسائیکل اس سے آ ٹکرائی، دونوں متوفین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئیں جبکہ حادثے کے اسباب کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دوسرا افسوسناک واقعہ مغلپورہ کےعلاقے دھرم پورہ ریلوے پھاٹک کے قریب پیش آیا جہاں ایک 60 سالہ نامعلوم راہگیر چلتی ریل گاڑی کی زد میں آکرجاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے موقع پرپہنچ کرلاش کومردہ خانے منتقل کردیا ہے اورمتوفی کی شناخت سمیت دیگرپہلوؤں پرتفتیش جاری ہے، پولیس نے دونوں واقعات کی نوعیت کے مطابق کارروائی کا آغازکردیا ہے۔
