میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کا موجودہ ڈرینج سسٹم 40 ملی میٹر بارش برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ شہر میں 170 ملی میٹر تک بارش ہوئی۔
ہم نیوز کے پروگرام “ہم دیکھیں گے” میں گفتگو کرتے ہوئےمرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس کے باوجود بلدیہ عظمیٰ کراچی نے بروقت نالوں کی صفائی کی اوربارش رکنے کے چند گھنٹوں کے اندرشارع فیصل سمیت اہم شاہراہیں کلیئرکرا دی گئیں۔
کراچی میں نجی و سرکاری تعلیمی ادارے جمعرات کو بھی بند رکھنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ کل رات ہم سب فیلڈ میں موجود تھے میں خود اورتمام بلدیاتی نمائندے شہر کی صورتحال مانیٹر کر رہے تھے۔
میئرکراچی نے فاروق ستارکی تنقید پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تنقید اورپریس کانفرنس کرنا ان کا حق ہے لیکن مسائل کا حل بیانات سے نہیں عملی کام سے ہوتا ہے، 2007 میں کراچی بارش سے کئی دن بند رہا تھا جبکہ آج ویسی صورتحال نہیں ہے۔
وفاق پرتنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 سال سے وفاق نے کراچی کو کوئی سپورٹ نہیں دی اورایم کیوایم سے پوچھا کہ ان کے وزیراعظم کراچی کے لیے کیا کررہے ہیں؟
