الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 143 ساہیوال، 185 ڈیرہ غازی خان اور پی پی 203 میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔
شیڈول کے مطابق 26اگست کو ریٹرننگ افسر کی جانب سے پبلک نوٹس جاری ہوگا،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اگست مقرر کی گئی ہے۔امیدواروں کے نام 30 اگست کو شائع کیے جائیں گے۔
سعودی عرب کی جانب سے خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان فراہم
اسکروٹنی کا عمل 3 ستمبر کو مکمل ہوگا،کاغذات نامزدگی مسترد یا منظوری کی اپیلیں 8 ستمبر تک دائر کی جا سکیں گی،اپیلوں پر فیصلے 12 ستمبر تک سنائے جائیں گے۔
امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 13 ستمبر کو جاری ہوگی،کاغذات واپس لینے اور نظر ثانی شدہ فہرست کی اشاعت کیلئے 15 ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹمنٹ 16 ستمبر کو ہوگا۔
کراچی میں بارش کے باعث 815 فیڈرز بند
ضمنی انتخابات کیلئےپولنگ 5 اکتوبر بروز اتوار ہوگی،تمام نشستیں نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھیں۔
