سنیل گواسکر نے ایشیا کپ میں بھارتی کھلاڑیوں کے پاکستان کے خلاف کھیلنے کو مجبوری قرار دے دیا۔
سابق انڈین کپتان نے بھارتی کھلاڑیوں کے حق میں بولتے ہوئے کہا کہ کرکٹرز کے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے پر تنقید نہیں ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ کھیلنے یا نہ کھیلنے میں کھلاڑیوں کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا، کھلاڑی صرف بھارتی کرکٹ بورڈ اور حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہیں۔
پاکستان میں کوئی اے کیٹیگری کا پلیئر نہیں؟ محمد حفیظ سینٹرل کنٹریکٹس پر حیران
سنیل گواسکر نے کہا کہ ایک فیصلہ حکومت نے کیا ہے تو اس پر کرکٹرز کو تنقید نشانہ کیوں بنایا جا رہا ہے، کھلاڑی بی سی سی آئی کے کنٹریکٹ میں ہیں اور وہ حکومت سے ہدایت لیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کھلاڑیوں کو کہتی ہے کہ کھیلو تو وہ کھیلیں گے اگر حکومت انہیں منع کرتی ہے تو وہ نہیں کھیلیں گے، اس معاملے میں کھلاڑی لاچار ہیں۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ 14 ستمبر کو شیڈول ہے، دونوں ٹیموں کے اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے پر دوبارہ مقابلہ 21 ستمبر کو ہو گا۔
