سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے شدید بارشوں کے پیش نظر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارش کے دوران حکومت سندھ کی تمام مشینری فعال ہے اور نکاسی آب کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں اب بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، اس لیے شہری بارش تھمنے کا انتظار کریں اور احتیاط برتیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عوام کی جان اور حفاظت سب سے مقدم ہے، اسی لیے شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے گھروں میں رہیں۔
عمران خان اپنے ہی لوگوں کی سیاست کی وجہ سے جیل میں ہیں، شرجیل میمن
انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ، کے ایم سی، واٹر بورڈ اور ریسکیو ادارے پوری طرح متحرک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ برساتی نالوں کی صفائی، رکاوٹوں کے خاتمے، مشینری کے ذریعے پانی نکالنے اور ایمرجنسی راستوں کو کھلا رکھنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو ہرگز اکیلا نہیں چھوڑے گی اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
