وزارت صحت نے سیلاب متاثرین کو ضروری ادویات اور ویکسین کی پہلی کھیپ بھیج دی،امدادی کھیپ میں 2 لاکھ 50 ہزار یونٹس پنٹاویلنٹ ویکسین اور 1 لاکھ 50 ہزار یونٹس خسرہ ویکسین شامل ہیں۔
امدادی کھیپ میں روبیلا ویکسین، 2لاکھ91ہزار500 سرنجز، 3ہزار سیفٹی باکسز کے علاوہ ملیریا سے بچاؤ کیلئے 30 ہزار آرڈی ٹی کٹس، 60 ہزار پرائمیکوئن گولیاں اور 10 ہزار مخصوص مچھر دانیاں بھی شامل ہیں۔
پی آئی اے اور سری لنکن ایئر لائن کے درمیان انجینئرنگ سروسز کا معاہدہ
وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وزارت صحت صوبائی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے،وزارت صحت کے تمام ادارے اس ناگہانی آفت سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہیں۔
خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،اس آفت اور مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
