نفرت پر مبنی سیاست کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی،سینیٹر عرفان صدیقی

عرفان صدیقی

سینیٹرعرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے،اختلاف رائے کرتے ہوئے شائستگی کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے۔

عوامی نیشنل پارٹی کی کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نےبہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کے نام سے ہمیں ایک شیلٹر دےدیا ہے،2025میں پاکستان کئی مرحلے طے کر چکا،کئی مقام بلند ہوچکا ہے۔

پشاور،حادثے کا شکار سرکاری ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا

نفرتیں مت پالیں،محبت ہمیشہ رہتی ہے،محبت کی خوشبو بھی ہمیشہ رہتی ہے،نفرت کی کھیتی میں جڑی بوٹیاں بھی نہیں اگتیں،پنجاب کو گالی دینے سے آپ کو کچھ نہیں ملتا،پنجاب سے بلوچستان کے خلاف ایک آواز بھی نہیں اٹھتی۔

جمہوریت کے تسلسل سے ہی معاشرے آگے بڑھتے ہیں،نفرت پر مبنی سیاست کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی،احتجاج اور دھرنوں کی سیاست ملک کے مفاد میں نہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں