راولپنڈی: کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری مداخلت کرے تاکہ ان کے والد کو سیاسی انتقام کے تحت دی جانے والی سزا سے بچایا جا سکے۔
اسیر حریت رہنما یاسین ملک کی 13 سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ نے عالمی طاقتوں بشمول چین و امریکہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مخاطب کرتے ہوئے انصاف کی درخواست کر دی۔
رضیہ سلطانہ نے کہا کہ ان کے والد کو مودی حکومت جعلی مقدمات میں پھنسا کر’کنگرو کورٹ‘ کے ذریعے ظلم کا نشانہ بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی خود ارادیت کی جدوجہد کی ایک نمایاں آواز یاسین ملک طویل عرصے سے بھارتی حکام کی گرفت میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر کی جیلوں میں خطرناک قیدیوں کی وی وی آئی پی ملاقاتوں پر پابندی عائد
یاسین ملک کی بیٹی کی جذباتی اپیل ان کی قید کی سخت حقیقت کو اُجاگر کرتی ہے جہاں انہیں موت کی سزا کا سامنا ہے۔ اور یہ مقدمہ وسیع پیمانے پر غیر منصفانہ اور غیر شفاف سمجھا جاتا ہے۔
