امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں بھارتی حکومت کے طرزِعمل پرشدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت میں ماورائے عدالت قتل، ماورائے قانون گرفتاریاں اورپرامن اظہارِرائے پرسخت پابندیاں معمول بن چکی ہیں۔
بھارت میں امریکی برانڈز کی بائیکاٹ مہم زور پکڑ گئی
امریکی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت پرتنقید کرنے والے میڈیا اداروں کو ہراساں کیا گیا، جبکہ کئی صحافیوں کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتارکیا گیا، انڈیا نے سیاسی بنیادوں پرسول سوسائٹی کے نمائندوں کے خلاف مقدمات درج کیے اورانکی سرگرمیوں پرغیرقانونی پابندیاں عائد کیں۔
مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہاں اظہارِ رائے پرامن اجتماع اوردیگربنیادی انسانی حقوق پرشدید پابندیاں عائد ہیں جس سے شہری آزادیوں کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے بھارتی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے معیارات کی پاسداری کرے اوراظہارِ رائے کی آزادی کو یقینی بنائے۔
