اسلام آباد میں مقامی سطح پر کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
یوم آزادی کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں 13 اگست کو بھی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد کی حدود میں تمام اسکول، کالجز، جامعات اور نجی کاروباری اِدارے و دفاتر بند رہیں گے۔ اس طرح وفاقی دارالحکومت کے باسی دو چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے کل بروز بدھ 13 اگست کو مقامی سطح پر تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ عرفان نواز میمن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 13 اگست کو اسلام آباد کے ریونیو حدود میں چھٹی ہوگی لیکن اس دوران اسلام آباد کے اہم ادارے اپنی خدمات جاری رکھیں گے جن میں میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد(MCI)، سی ڈی اے ، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن، پولیس، آئیسکو، سوئی گیس اور اسپتال شامل ہیں۔
