واشنگٹن، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ چین کو ٹیکنالوجی چپس کی فروخت دوبارہ ممکن ہو سکتی ہے۔
امریکی صدرنے کہا کہ معروف امریکی کمپنی این ویڈیا کے پاس ایسی چپس موجود ہیں جن کی کارکردگی کمزورکردی گئی ہے اور یہ چپس چین میں فروخت کی جا سکتی ہیں۔
ٹرمپ کا واشنگٹن کو براہ راست وفاقی کنٹرول میں لانے کا فیصلہ
یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے رواں سال اپریل میں قومی سلامتی کے خدشات کے پیش نظرچین کواین ویڈیا کی جدید ترین چپس کی فروخت پرپابندی عائد کردی تھی تاہم چپس کی جزوی فروخت کا عندیہ اس پالیسی میں نرمی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق امریکہ کی جانب سے یہ قدم تجارتی توازن قائم رکھنے اوراین ویڈیا سمیت دیگرٹیک کمپنیوں کونقصان سے بچانے کی ایک کوشش ہو سکتی ہے۔
